Home کھیل لیجنڈز چیمپئن شپ،افریقہ سے شکست کے باوجود بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لیجنڈز چیمپئن شپ،افریقہ سے شکست کے باوجود بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

 

نارتھ ہیمپٹن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54 رنز سے ہرادیا، شکست کے باوجود انڈین چیمپئنز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 210 رنز بنائے، سین مین 73، لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ہربجھن سنگھ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کو جیت کے لیے 211 اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 153 رنز کا ہدف ملا، لیکن ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پانچ وکٹیں 77 رنز پر گر گئیں جس کے بعد انڈین چیمپئنز نے میچ جیتنے کے بجائے 153 رنز کو ہدف بنا لیا۔

عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے درمیان 56 رنزکی شراکت بنی، عرفان 35 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم یوسف پٹھان نے اگلی دو گیندوں پر ڈیل سٹین کو چھکا اور چوکا لگایا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگا کر بھارت کا سکور 153 رنز سے پار کر دیا۔

یوسف پٹھان 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقا چیمپئنز میچ تو 54 رنز سے جیت گئی لیکن سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔

بھارت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہو گی۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...