Home Uncategorized سائنسدانوں نے سڑے ہوئے انڈے کی بدبو رکھنے والا سیارہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے سڑے ہوئے انڈے کی بدبو رکھنے والا سیارہ دریافت کرلیا

Share
Share

سائنس دانوں نے زمین سے کئی نوری سال فاصلے پر موجود ایک سیارہ دریافت کیا ہے جو سڑے ہوئے انڈے کی طرح بدبو رکھتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مشتری کے سائز کا ایچ ڈی 189733 نامی گیس کا گولہ اپنے اندر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس رکھتا ہے۔

یہ سالمہ سائنس دانوں کے یہ جاننے کے لیے نیا اشارہ دیتا ہے کہ سلفر کس طرح ان ایگزو پلینٹ (نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے) کے اندر اور ماحول پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
یہ سیارہ اپنے مرکزی ستارے سے مریخ اور سورج کے درمیان فاصلے کے مقابلے میں تقریباً 13 گُنا قریب ہے اور اس کو اپنے ستارے کے گرد چکر لگانے میں محض دو دنیوی دن لگتے ہیں۔

اس سیارے کا درجہ حرارت انتہائی بلند (تقریباً 927 ڈگری سیلسیئس) ہے اور یہ اپنے شدید موسم کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ سیارے میں شیشے برس رہے ہیں اور 5000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے آسٹروفزسسٹ اور تحقیق کے سربراہ گوانگوی فو کا کہنا تھا کہ ہائیڈروجن سلفائیڈ وہ اہم سالمہ ہے جس کے متعلق ماہرین نہیں جانتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سائنس دانوں نے اس گیس کی موجودگی کی پیش گوئی تو کی تھی لیکن نظامِ شمسی سے باہر اس کی نشان دہی نئی کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...