Home سیاست سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ آج بروز جمعة المبارک کو 12 بجے فیصلہ سنائے گا، نئی کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، فل کورٹ نے منگل کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یادرہے کہ فیصلہ محفوظ کرنے کے اگلے روز یعنی بدھ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے، اجلاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، جس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...