Home سیاست مخصوص نشستوں کے فیصلے پر لیگی کارکنان سراپا احتجاج، سپریم کورٹ کے خلاف نعرے

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر لیگی کارکنان سراپا احتجاج، سپریم کورٹ کے خلاف نعرے

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کیا اور عدالت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

سپریم کورٹ کے تحریک انصاف کے حق میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان سراپا احتجاج ہوئے اور انہوں نے اسلام آباد کے ایکسپریس وے پر احتجاج کرتے ہوئے مصروف شاہراہ کو بلاک کردیا۔

لیگی کارکنان نے سوہان کے قریب روڈ پر ٹائروں کو آگ لگائی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ مظاہرین نے فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر دونوں اطراف ٹریفک بری طرح سے جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ اس دوران پولیس یا انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...