Home Uncategorized اننت امبانی شادی تقریب، نائجیرین گلوکار ریما ایک گانے کا 25 کروڑ معاوضہ لیں گے

اننت امبانی شادی تقریب، نائجیرین گلوکار ریما ایک گانے کا 25 کروڑ معاوضہ لیں گے

Share
Share

ممبئی: نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار ریما اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس کیلئے ممبئی پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہرہ آفاق گانے ’کام ڈاؤن‘ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شادی کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نائجیرین گلوکار کو صرف ایک گانے کیلئے 25 کروڑ انڈین روپے کا معاوضہ ملے گا۔

انڈین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی تقریب میں متعدد گلوبل اسٹار پرفارم کرچکے ہیں جن میں ریحانا اور جسٹن بیبر بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنت آج ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...