Home Uncategorized ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

Share
Share

لاہور: کینٹ کچہری لاہور نے تشدد کے الزام میں گرفتار معروف ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی۔

پولیس نے حارث علی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی درخواست کی۔

پولیس نے استدعا کی کہ ملزم حارث سے مزید تفتیش درکار ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی اور جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور خاتون اینکر نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے صورت حال سے آگاہ کردیا تھا، جس پر پولیس افسر نے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے بتایا تھا کہ عائشہ جہانزیب کے شوہر ملزم حارث علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...