Home سیاست ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال، 5 ہزار موٹرسائیکلز بلا سود فراہم کریں گے، رانا مشہود

ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال، 5 ہزار موٹرسائیکلز بلا سود فراہم کریں گے، رانا مشہود

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ رواں سال بہت بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو ای بائیکنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں 5 ہزار موٹر سائیکلز بلا سود دیں گے۔ٹینلنٹ ہنٹ کے تحت اسٹیڈیم بحال ہوں گے اور ان میں لوگ بھی نظر آئیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے جہاں جہاں گروتھ کی ضرورت ہوگی وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یوتھ پروگرام اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بلا امتیاز نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کریں گے، صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر رہے ہیں، ایک پورا پلان بنا رکھا ہے، ڈپارٹمنٹس کو انگیج کر رہے ہیں، رواں سال دسمبر میں ہاکی لیگ کروانے جا رہے ہیں، جس کی تیاری چل رہی ہے۔

وزیراعظم کے کوآردینیٹر نے بتایا کہ ٹینلنٹ ہنٹ کے تحت اسٹیڈیم بحال ہوں گے اور ان میں لوگ بھی نظر آئیں گے، اسپورٹس اکیڈمی بنا رہے ہیں، جس میں نوجوانوں کی گرومنگ کریں گے اور ہر فیلڈ میں نوجوانوں کو باہر بھیجیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ سے اس مرتبہ بجٹ میں ہاکی لیگ، ٹیلنٹ ہنٹ، ای اسپورٹس کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے۔

ایک سوال پر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر بن رہے ہیں، کے پی کے میں دو مرتبہ جا چکا ہوں، رواں ماہ ملک کے دیگر حصوں میں نوجوانوں کو انگیج کرنے کے لیے دورہ کروں گا۔

رانا مشہود احمد خان نے بتایا کہ بلوچستان کے اندر وزیراعظم سب سے بڑا یوتھ پروگرام لائے ہیں، کسانوں کے لیے پروگرام لائے ہیں لیکن اس مرتبہ نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ لا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...