Home نیوز پاکستان ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے اسٹریٹ کریمنل کو سزائے موت کا حکم

ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے اسٹریٹ کریمنل کو سزائے موت کا حکم

Share
Share

کراچی: ماڈل کرمنل ٹرائل عدالت نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے اور اقدام قتل کے مقدمے میں اسٹریٹ کرمنل کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل کرمنل ٹرائل عدالت نے شہری کو قتل کرنے اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ قتل کرنے اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسٹریٹ کرمنل شکور خان کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے ملزم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم شکور خان کو ڈکیتی اور اقدام قتل کے جرم میں مجموعی طور پر 19سال قید کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے ملزم شکور خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے مفرور ملزم شوکت خان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ معاشی حب کہلانے والا کراچی جرائم کی لپیٹ میں ہے ڈکیتی اور چھینا جھپٹی میں قتل کردیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق 25 ستمبر 2018 کو ساجد اپنے دوستوں کے ساتھ اتحاد ٹاؤن میں واقع اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور انہوں نے ساجد و دیگر سے موبائل فون مانگے، ساجد کے منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ساجد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...