Home Uncategorized ایکس پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کا آغاز

ایکس پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کا آغاز

Share
Share

نیویارک: مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر دیگر تبدیلیوں اور فیچرز کی آزمائش کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش بھی شروع کر دی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایکس نے باضابطہ طور پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش کا اعلان نہیں کیا، تاہم ماہرین نے اس کی آزمائش کو دریافت کر لیا ہے، اس وقت ایکس پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش صرف آئی او ایس پر کی جا رہی ہے، یعنی اسے صرف آئی فون پر آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بٹن کو ڈاؤن ووٹ کا نام دیا جائے گا لیکن مذکورہ فیچر ڈس لائیک والا ہی کام کرے گا۔

ایکس پر اس وقت لائیک کے بٹن کیلئے دل کا ایموجی ہے جب کہ ڈس لائیک یا ڈاؤن ووٹ کیلئے زخمی دل کا بٹن دیا جائے گا، ڈاؤن ووٹ یا ڈس لائیک کیلئے زخمی دل کا بٹن پہلے سے موجود دل کے ایموجی کے ساتھ ہی دیا جائے گا۔

اس سے کچھ دن قبل ہی خبر سامنے آئی تھی کہ ایکس کے ٹائم لائن کا ڈیزائن بھی مکمل طور پر تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جس کے تحت ری ٹوئٹ اور کمنٹس کے بٹنز کو ختم کر دیا جائے گا۔

نئی تبدیلی کے تحت ایکس کا ٹائم لائن یا فیڈ تبدیل ہوجائے گی اور صارفین کو ری پوسٹ یا ری ٹوئٹ سمیت لائیکس اور کمنٹس کا بٹن یا آپشن ہی نظر نہیں آئے گا

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...