Home نیوز پاکستان اڈیالہ جیل میں اسیر خاتون حوالاتی پراسرار حالات میں انتقال کرگئی

اڈیالہ جیل میں اسیر خاتون حوالاتی پراسرار حالات میں انتقال کرگئی

Share
Share

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کا انتقال ہوگیا، مصباح ایف آئی اے مقدمات میں جیل میں اسیر تھی۔

ملزمہ کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی نے 6 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ منتقل کیا۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے بتایا کہ ملزمہ کینسر کی مریضہ تھی، جس کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں دم توڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق متوفیہ کے خلاف بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیانے کے دو مختلف مقدمات اور انکوائریز درج تھیں۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...