Home Uncategorized ولی عہد حمدان بن محمد یو اے ای کے نائب وزیراعظم مقرر

ولی عہد حمدان بن محمد یو اے ای کے نائب وزیراعظم مقرر

Share
Share

اسلام آباد:وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے۔ جس کا اعلان نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا اسے طرح ولی عہد دبئی حمدان بن محمد کو بھی نائن وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ میں دو خاتون وزرا بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سارہ امیری اور وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ عالیہ عبداللہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ ولی عہد شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والے شہزادے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...