Home سیاست پولیس نے بانی تحریک انصاف کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی

پولیس نے بانی تحریک انصاف کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی

Share
Share

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیس نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار ڈال دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔

لاہورپولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی، ان سے ریاست کی مخالفت پر اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے عمران خان کو لاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث منتقلی کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق پیر کو عمران خان ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں جن میں سے 4 میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا، اور 12رکنی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان سے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور،شادمان تھانہ حملہ کیس سے متعلق سوال کیے، اور تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 9اور 10 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بھی بانی پی ٹی آئی سے سوالات کیے۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...