Home سیاست نیا توشہ خانہ ریفرنس، تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نیا توشہ خانہ ریفرنس، تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Share
Share

راولپنڈی: نئے توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد دونوں سے نیب ٹیم آج تیسرے روز بھی تفتیش کرے گی۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

یاد رہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔

نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 14 جولائی کو دونوں ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدت میں نکاح کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...