Home نیوز پاکستان دہشت گردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پرحملہ،پانچ شہری شہید ، تین دہشت گردہلاک

دہشت گردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پرحملہ،پانچ شہری شہید ، تین دہشت گردہلاک

Share
Share

راولپنڈی :دہشت گردوں کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پرحملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردہلاک اور پاک فوج کے دوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15/16 جولائی 24 کی رات، دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر (آرایچ سی ) کری شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا اس دوران دہشتگردوں نے آرایچ سی کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آر ایچ سی میں کلیئرنس آپریشن کے لیے اردگرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزنے موٴثرانداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئر نس آپریشن جاری ہے

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے۔شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ۔

ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے۔سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں ۔سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...