Home سیاست خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے،بیرسٹر سیف

خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہناہے کہ خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے، خیبر پختون خوا حکومت پر دہشت گردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے خیبر پختون خوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے، خیبر پختون خوا لہو لہان ہے لیکن یہ شخص پشتونوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، خواجہ آصف کے بے ہودہ بیانات شہدا کے لواحقین کی دل آزاری کا موجب بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے، خیبر پختون خوا حکومت پر دہشت گردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، اپنے فرائض میں ناکامی دوسروں کے سر ڈالنا وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، اگر یہ جنگ صوبوں نے ہی لڑنی ہے تو آپ کیا تبرک بانٹنے کیلئے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام معاملے پر خواجہ آصف کو اپنے ہی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جھوٹا ثابت کیا تھا، خواجہ آصف ملکی سیکیورٹی جیسے اہم معاملات پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے ہیں، وزارت دفاع کی دو باریاں خواجہ آصف نے لیں مگر دہشت گردی کے الزامات خیبر پختون خوا پر لگارہے ہیں، خواجہ آصف جعلی فارم 47 حکومت کی نااہلی چھپانے کے لئے ایسا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے، ملکی سرحدات کی حفاظت وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے، بارڈر کا انتظام وانصرام وفاقی ادارے سنبھالتے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار ملک میں حالیہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، وفاق میں جعلی طور پر براجمان سرکار پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی دفاع پر توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور سازشی ٹولے کے پاس دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی پلان نہیں، لندن بھاگنے والوں کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کی کوئی پروا نہیں، دہشتگردی سمیت جعلی سرکار ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...