Home سیاست آئی ایم ایف کی عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی پیشنگوئی

آئی ایم ایف کی عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی پیشنگوئی

Share
Share

 

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی پیشنگوئی کردی ہے جبکہ پاکستان بارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کے لیے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں،انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...