Home Uncategorized افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی،درجنوں افراد ہلاک ، ڈیڑھ ہزار بچے لاپتا

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی،درجنوں افراد ہلاک ، ڈیڑھ ہزار بچے لاپتا

Share
Share

کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بارشوں اور سیلاب سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور 350 زخمی ہوگئے جب کہ 1500 بچے لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگر ہار میں سیلاب کے بعد 1500 سے زائد بچے لاپتا ہوگئے یا کسی خوف کے باعث خود گھر چھوڑ گئے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ سیلاب نے تباہی میں اضافہ کردیا۔ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار کے مختلف اسپتالوں میں 300 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ مال مویشی کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور کچھ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

خیال رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد ہیں اور قدرتی آفات اور نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...