Home نیوز پاکستان زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 دوست زندگی کی بازی ہارگئے

زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 دوست زندگی کی بازی ہارگئے

Share
Share

بلوچستان کے علاقے زیارت میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ مقامی سیاح جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے پکنک کے لیے زیارت آنے والے بدقسمت سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ زیارت کے علاقے ڈومیر امیں میں پیش آیا اور کار ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی۔

گہر کھائی میں گرنے کے باعث گاڑی مکمل تباہ جبکہ اُس میں بیٹھے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متوفین آپس میں دوست اور رشتے دار تھے جو یوم عاشور کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پکنک منانے کیلیے زیارت آئے تھے۔ انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کردیں۔

Share
Related Articles

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کا راج، بالائی علاقوں میں بارش متوقع

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے...

دنیا بھر میں آج ورلڈ اوشن ڈے منایا جا رہا ہے

کراچی:دنیا بھر میں آج یومِ بحر (ورلڈ اوشن ڈے) منایا جا رہا...

عید کا دوسرا دن، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری، صفائی کارکن بھی متحرک

اسلام آباد: پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے...

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، گوشت کی تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن مذہبی جوش و جذبے...