Home Uncategorized امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں مجرم قرار

امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کرپشن کیس میں مجرم قرار

Share
Share

نیویارک: امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت نے فراڈ، رشوت اور بھتہ خوری سمیت 16 الزامات میں سینیٹر باب مینینڈیز کو مجرم قرار دیا۔

باب مینینڈیز لاکھوں ڈالر نقدی، لگژری کار اور سونے کی اینٹوں کے عوض اپنا دفتر غیر ملکی طاقتوں اور بزنس مین کو فروخت کرنے کی اسکیم میں بھی ملوث پائے گئے، وہ ساتویں امریکی سینیٹر ہیں جنہیں مجرم قرار دیا گیا۔

دوسری جانب مینینڈیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیوری کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

باب مینڈیز پر الزام تھا کہ انہوں نے مصری حکومت کے ایجنٹ کے طور پر رشوت کے بدلے اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو مصر میں پہنچانے میں مدد کی، انہوں نے تین تاجروں سے لاکھوں ڈالر نقدی، سونا اور گاڑیوں بھی قبول کیں۔

جیوری کے فیصلے کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے باب سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے، مینینڈیز پر عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...