Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
Physical Address
304 North Cardinal St.
Dorchester Center, MA 02124
ممبئی: بھارت کی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ویڈیو بناتے ہوئے 300 فْٹ گہری گھائی میں گِر کر ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں مقیم 27 سالہ آنوی کامدار پیشے سے چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تھیں جو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سفر کی ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔
‘ٹریولنگ ریلز اور وی لاگز’ سے شہرت حاصل کرنے والی آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا۔
اس سفر کے دوران، آنوی کامدار جیسے ہی مہاراشٹر کے مشہور کمبھے آبشار پہنچیں تو وہاں اْن کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں انفلوئنسر اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آنوری کامدار کمبھے آبشار پر پہنچ کر اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے لیے مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک اْن کا پاوٴں پھسل گیا اور وہ تقریباََ 300 سے 350 فْٹ گہری کھائی میں جا گریں۔
مقامی حکام نے ہنگامی طور پر ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا جس کے بعد آنوی کامدار کو کھائی سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہوا، شدید بارش اور پھسلن کی وجہ سے یہ آپریشن 6 گھنٹے تک جاری رہا۔
ریسکیو ٹیم نے 6 گھنٹے تک کوشش جاری رکھنے کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکال لیا تھا لیکن اونچائی سے گِرنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
27 سالہ آنوی کامدار کو جیسے ہی اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
آنوی کامدار کی اچانک موت پر جہاں اْن کے اہلخانہ شدید صدمے میں ہیں تو وہیں اْن کے لاکھوں فالوورز بھی گہرے دْکھ کا اظہار کررہے ہیں۔
آنوی کامدار کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت اْن کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار ہے، وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر قدرتی مناظر اور سفر کی مختلف ویڈیوز اور تجربات شیئر کرتی تھیں۔