Home Uncategorized امریکی صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے

امریکی صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن دوسری بار کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے 81 سالہ صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں ترک کر دی ہیں، توقع کی جا رہی تھی کہ جوبائیڈن ا?ج رات لاس ویگاس میں گروپ کی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوٴس نے امریکی صدر جوبائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے، صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، امریکی صدر 2022ء میں بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے۔

یادرہے کہ پارٹی رہنماوٴں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب امریکا کی ڈیموکریٹ جماعت نے صدر جوبائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے، جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کیلئے ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا۔

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے اگست کے شروع میں جوبائیڈن کو پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر باضابطہ طور پر منتخب کرنے کیلئے ورچوئل رول کال ووٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی التوا کا شکار ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں، بائیڈن کی ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس پر ڈیموکریٹ حلقے تشویش کا شکار ہیں کہ جو بائیڈن اپنے حریف کو نہیں ہرا پائیں گے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...