Home Uncategorized کمبوڈیانے واٹس ایپ کے متبادل ایپلی کیشن کی تیار کرلی

کمبوڈیانے واٹس ایپ کے متبادل ایپلی کیشن کی تیار کرلی

Share
Share

فنوم پین: کمبوڈین صدر ہن سین نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ملک میں بنائی گئی میسجنگ ایپلی کیشن کی حمایت کردی۔ ایپلی کیشن کے متعلق ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے حکومت ملک میں ہونے والی سیاسی گفتگو پر نظر رکھ سکے گی۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لکھا ’کول ایپ غیر ملکیوں کے لیے ہماری معلومات میں مداخلت کرنا مشکل کر دے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ پہلا کمبوڈین پروگرام ہے اور یہ کمبوڈین سیکیورٹی دائرے میں استعمال کیا جائے گا۔ دیگر ممالک کے پاس ان کے اپنے مواصلات کے ذرائع ہیں، جیسے کہ چین کا وی چیٹ، ویتنام کا زالو، جنوبی کوریا کا کاکاوٴ ٹاک اور روس کا ٹیلی گرام۔ لہٰذا کمبوڈیا میں ہماری اپنی پروڈکٹ ہے۔

دنیا کے طویل مدتی حکمرانوں میں سے ایک ہن سین نے کمبوڈیا پر تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ حکمرانی کی ہے۔ اگرچہ ان کے بڑے بیٹے ہن مینیٹ گزشتہ برس ان کی جگہ وزیر اعظم بنے لیکن حکمراں جماعت کی تمام تر طاقت ابھی بھی ان کے پاس ہے۔

کول ایپ کے بانی اور سی ای او لِم شیووتھا کا کہنا تھا کہ ایپ کو ڈیڑھ لاکھ بار ڈاوٴن لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ صارفین کے ڈیٹا کو مانیٹر، اکٹھا یا ذخیرہ نہیں کر رہی۔ ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...