Home سیاست محمد علی درانی کا حکومت کے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اعلان سے پیچھے ہٹنے کا خیرمقدم

محمد علی درانی کا حکومت کے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اعلان سے پیچھے ہٹنے کا خیرمقدم

Share
Share

اسلام آباد: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے حکومت کے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اعلان سے پیچھے ہٹنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی پر ردعمل کو محسوس کرکے وفاقی حکومت کے پیچھے ہٹنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر جو بھی سوچ اس منفی عمل سے دستبرداری کے لیے کام کررہی ہے، اس کی تحسین ہونی چاہیے۔

محمد علی درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت خاص طورپر اپوزیشن جماعت پر پابندی کے فیصلے میں حصہ دار بنی تو نیب کے بعد ایک اور داغ اس کے ماتھے پر لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کی کوشش کرے،ورنہ پابندی لگاتے لگاتے خود ہی پابند یوں کی بھینٹ چڑھ جائے گی، تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیوں سے جمہوریت پر ہی پابندی لگ جاتی ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...