Home سیاست مخصوص نشستوں کا معاملہ ،نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے اور سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ اتحادی رہنماؤں سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی جماعت کی سینئر قیادت کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ خود تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حیسن اور مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان سے اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی رابطے کرینگے اور تمام اتحادی قائدین سے رابطوں اور مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...