Home سیاست میرے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے، زلفی بخاری

میرے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے، زلفی بخاری

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغوا کر لیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواء کیا جاچکا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا آکاؤنٹس پر شدید کریک ڈاؤن ہوا۔

ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...