Home سیاست لاہور ہائیکورٹ، جسمانی ریمانڈ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ، جسمانی ریمانڈ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

 

لاہور: رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارا الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں بارہ درخواستیں دائر کیں جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...