Home Uncategorized سولر پرچلنے والے الیکٹرک جہاز کی 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑانے کی آزمائش

سولر پرچلنے والے الیکٹرک جہاز کی 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑانے کی آزمائش

Share
Share

برن: آج کل گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی ہر کوئی بات کر رہا ہے لیکن اب شاید جلد ہی سولر انرجی سے اڑنے والے ہوائی جہاز بھی دکھائی دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سولر سٹریٹوس نامی کمپنی کی ٹیم نے شمسی توانائی پر چلنے والے الیکٹرک ہوائی جہاز کو 10 ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر ایک نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سولر پر جہاز چلانے کا مقصد جہاں ایندھن کی بچت ہے وہاں پر ہوائی مسافروں کو سستی ایئر ٹکٹ کی فراہمی بھی ہے،تاکہ ہوائی مسافر سستے سفر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

سولر جہاز کی کے کامیاب تجربے کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ شمسی توانائی پر چلنے والا کوئی ہوائی جہاز کمرشل ہوائی جہاز کے برابر بلندی پر پرواز کرتا دکھائی دے گا۔

کمپنی کے بانی ریفل ڈومجان کا کہنا ہے کہ سولر جہاز کو کمرشل جہاز کے برابر لانے کا چیلنج پورا کیا جائے اورایک سیکنڈ میں300ٹن ایندھن جلانے کے رجحان کو بھی بدلنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...