Home Uncategorized صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے

صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر دستبرداری کا اعلان کیا، امریکی شہریوں کے نام انہوں نے پیغام میں کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لئے بڑے فخر کی بات تھا، میری خواہش تھی کہ دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا، باقی مدت کیلئے بطور صدر ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، ہم نے ملکر کرونا اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، امریکی صدر بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ہم نے بطور قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکا دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔

جوبائیڈن کی دستبرداری کے بعد کاملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے کاملا ہیرس کے بطور صدارتی امیدوار فیصلے کی توثیق کر دی، کاملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایک کمزور حریف ثابت ہوں گی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کاملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...