Home سیاست توشہ خانہ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

توشہ خانہ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

Share
Share

راولپنڈی: نئے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع مانگی تھی۔

نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ، ملزمان کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...