Home سیاست خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، وزیراعظم

خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...