Home Uncategorized جرمن شہری ایڈز سے صحتیاب ہونے والا دنیا کا ساتواں شخص بن گیا

جرمن شہری ایڈز سے صحتیاب ہونے والا دنیا کا ساتواں شخص بن گیا

Share
Share

میونخ: جرمنی کا رہنے والا ایک شخص ایڈز سے صحتیاب ہوجانے والا دنیا کا ساتواں شخص بن گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ 60 سالہ شہری جسے ایڈز کی وجہ سے ایکیوٹ مائلوئیڈ لیوکیمیا تھا، کا اکتوبر 2015 میں اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے ذریعے علاج کیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ اس نے ستمبر 2018 میں ایچ آئی وی کو دبانے کے لیے درکار اینٹی ریٹرو وائرل ادویات لینا بند کر دی تھیں تاہم اس کے بعد سے تقریباً چھ سالوں میں مریض نے ایڈز کا باعث بننے والے وائرس کی کوئی قابلِ شناخت نئی سطح تیار نہیں کی۔

صحتیاب ہونے والے شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ایک صحت مند شخص کی بہت سی خواہشات ہوتی ہیں لیکن بیمار شخص کی صرف ایک خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحتیاب ہوجائے۔

دوسری جانب شہری کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری کا کیس سب کے لیے ممکنہ ایچ آئی وی جین تھراپی کے علاج کے بارے میں نئی بصیرت پیش کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...