Home نیوز پاکستان پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ، تین دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ، تین دہشت گرد ہلاک

Share
Share

 

راولپنڈی:21/22 جولائی کی رات کو، تین دہشت گردوں نےپاکستان-افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ تینوں دہشت گرد مارے گئے ۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر میں سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی کی گئی سیکیورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیر لیا گیامؤثر کارروائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...