Home Uncategorized اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا

Share
Share

یروشلم :اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے انروا سے متعلق 3 بل کثرت رائے سے منظور کیے، پہلے بل میں انروا کو اسرائیل میں کسی بھی مشن اور سرگرمی سے روکا گیا ہے۔

دوسرے بل میں انروا کے اہلکاروں کا خصوصی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تیسرے بل میں انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تینوں بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کو بھیج دیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تینوں بلوں پر عمل درآمد کیلئے حکومت کی جانب سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...