Home Uncategorized والد سے گفتگو کرنے کے لئے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا تھا ،سونیا حسین

والد سے گفتگو کرنے کے لئے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا تھا ،سونیا حسین

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے والد سے گفتگو کیلئے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں والدین کے درمیان تعلق اچھے نہیں تھے اور وہ والدہ سے زیادہ قریب تھیں اسی لئے والد سے اچھا تعلق نہ بن سکا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی کے متعلق بات چیت شروع ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ ایک ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہئے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ بچپن سے والد سے دوری کا احساس تھا جس نے ان کی شخصیت اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب والد سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، وہ کم باتیں کرتے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...