Home Uncategorized ایان علی نے طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کر دی

ایان علی نے طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کر دی

Share
Share

کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کردی۔

ماڈل نے نئی تصویر میں سفید اور سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مداح ماڈل کے نئے اسٹائل کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

ایان علی نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ معنی خیز اشعار بھی لکھے ’ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں‘۔

ایان علی نے 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں ۔

اس کیس میں ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...