Home Uncategorized عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا،رپورٹ

عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا،رپورٹ

Share
Share

لندن: یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو گزشتہ جولائی سے زیادہ ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے رائٹرز کو بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84 سالہ ریکارڈ 21 جولائی بروز اتوار کو ٹوٹ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3 جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 کے ابتدا سے ہی لگتا ہے کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...