Home Uncategorized صہیونی فورسز کا خان یونس میں تیسرا آپریشن، بمباری میں 84 فلسطینی شہید، 329 زخمی

صہیونی فورسز کا خان یونس میں تیسرا آپریشن، بمباری میں 84 فلسطینی شہید، 329 زخمی

Share
Share

غزہ:اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کر دیا گیا، حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 84 فلسطینی شہید جبکہ 329 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کی رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 84 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 329 زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ملبے کے نیچے 30 سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں، تازہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 90 ہو گئی جبکہ 90 ہزار 147 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ اسرائیلی فورسز کو غزہ کے 80 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے، قبضے کے بعد لاکھوں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی حملے جاری ہیں، غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ اسرائیلی حملے کی زد میں آیا جبکہ غزہ میں ہی حملوں کے نتیجے میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو گئے جن کی ہلاکت کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...