Home سیاست بانی پی ٹی آئی کا وکلا کے بغیر نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

بانی پی ٹی آئی کا وکلا کے بغیر نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

Share
Share

 

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی، توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا موقف اختیار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...