Home نیوز پاکستان کے ٹو سر کرنے کے دوران بیمار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

کے ٹو سر کرنے کے دوران بیمار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

Share
Share

سکردو:پاکستان آرمی نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران خراب موسم کے باعث بیمار ہونے والے ہالینڈ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیماؤں کو مہم جوئی کے دوران صحت کی خرابی کے باعث ریسکیو کیا گیا، کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچائی۔

کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو سر کرنے کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، پاک فوج کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے طبی امداد فراہم کی گئی اور ریسکیو کیا گیا، بروقت کارروائی پر ہم پاک فوج کے مشکور ہیں۔

خیال رہے کہ 10 جولائی کو دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی کوہ پیما سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرنے کے لیے گلگت بلتستان میں پاک فوج نے خصوصی آپریشن کیا تھا اور دونوں کوہ پیماؤں کو بحفاظت بذریعہ آرمی ہیلی کاپٹر سکردو منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...