Home سیاست الیکشن کمیشن کا 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

Share
Share

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41 آزاد ارکان کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کیلیے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دییے ہیں، دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹریکچر نہیں ہے، تحریک انصاف بنیادی ڈھانچہ عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرے گا؟،

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں لہذا اس معاملے پر سپریم کورٹ ان چیمبر رہنمائی کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 39 آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا ممبر تسلیم کر کے اُن کے ناموں کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...