Home Uncategorized نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن کو قابل فخر صہیونی قرار دے دیا،حمایت پر خراج تحسین

نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن کو قابل فخر صہیونی قرار دے دیا،حمایت پر خراج تحسین

Share
Share

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کو بھی صہیونی قرار دے دیا۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر یہ عالم تھا کہ ایک طرف ہزاروں لوگ واشنگٹن ڈی سی میں پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔

 

وہیں دوسری طرف امریکی پارلیمنٹ کے اراکین نیتن یاہو کا گرم جوشی سے استقبال کررہے تھے اور عالمی جنگی مجرم کی تقریر کے دوران بار بار کھڑے ہوکر اس کا خیرمقدم کررہے تھے اور تالیاں بجارہے تھے۔

 

 

اپنی تقریر میں نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں امریکی حکمرانوں کی اسرائیل دوستی اور وفاداری کی حقیقت آشکار کی۔ نیتن یاہو نے غزہ پر خونی بمباری میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کی تعریف کی۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ بائیڈن نے اسرائیل کے خلاف وسیع جنگ کو روکنے کے لیے دو طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ روانہ کیے، وہ تاریک ترین لمحات میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے اسرائیل آئے، وہ ایک ایسا دورہ تھا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 

 

نیتن یاہو نے بائیڈن کی اسرائیل کے ساتھ نصف صدی پر مشتمل دوستی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک صیہونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن خود کہتے ہیں کہ وہ ایک قابل فخر آئرش امریکی صیہونی ہیں۔

 

خیال رہے کہ صہیونیت ایک یہودی تحریک ہے جو دنیا پر عالمی نظام قائم کرنے کے لیے برپا کی گئی ہے جس کا مقصد دنیا پر یہودیوں کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ سیاسی صہیونیت کے بانی تھیوڈور ہرزل نے اپنی ڈائریز میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی سرحدیں مصر کے دریائے نیل سے فرات تک پھیلنی چاہئیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...