Home سیاست چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا،بیرسٹر سیف

چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور :مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد پر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر انتخابات نہ کرانا ، بلے کا نشان چھیننا، لیول پلیئنگ فیلڈ، مخصوص نشستیں نہ دینا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانیاں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے یہ کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ساتھ دینے والوں کو استعفیٰ دینا چاہیے، عسکری حکام کے ساتھ پی ٹی آئی کے مسائل کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمیں برا ثابت کر کے خود اچھا بننا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت ڈلیور نہیں کر پارہی اس لیے محاذ آرائی کر رہی ہے، سیاسی انتشار پیدا کر کے اپنی نااہلی چھپا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...