Home سیاست پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کوڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز ، جواب طلب

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کوڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز ، جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ہے، نہ ہی کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع دی گئی بس آئے اور دفتر سیل کر گئے، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کیاگیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...