Home سیاست پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارحانہ ریمارکس کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارحانہ ریمارکس کو مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ اور جارحانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر مبنی تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رہنماوٴں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پرعزم ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...