Home سیاست 9 مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت سے رجوع

9 مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل انکوائری کیلئے عدالت سے رجوع

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب کمیشن کیلئے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے۔

یاد رہے کہ 27 جون کو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی اور کہا تھا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو سامنے لائیں گے۔

صوبائی حکومت میں آتے ہی پی ٹی آئی نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائے گی اور اس سلسلے میں چند دن قبل کابینہ اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی اور اب جوڈیشل انکوائری بارے باضابطہ طور پر خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...