Home نیوز پاکستان مدارس سے متعلق عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، مفتی تقی عثمانی

مدارس سے متعلق عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، مفتی تقی عثمانی

Share
Share

 

 

کراچی: معروف عالم دین اور صدر اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان و وفاق المدارس عربیہ پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

 

 

اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پچاس فیصد مدارس کے بارے میں پتا نہ ہونا کہ انہیں کون چلا رہا ہے ، یہ سوال وہ کررہے ہیں جو زمین کے اندر سرنگوں کا پتا لگا لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

 

مفتی اعظم پاکستان نے کہا کہ مدارس کی آزادی ، تحفظ ، سلامتی، خودمختاری کے لیے ایک پیج پر ہیں، اس کے لیے نہ ہمیں کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی ہم اس سے پیچھے ہٹیں گے۔

 

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دینی مدارس کے تحت رجسٹریشن کا عمل بند کردیا گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مدارس کو رجسٹرڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی حکومت کی طرف سے ہے ہماری طرف سے نہیں۔

 

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اکاؤنٹ کھولے جائیں تاکہ شفاف طریقے سے رقم آئے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سود ، سرمایہ دارانہ نظام کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور ہم بیرونی قوتوں کا نشانہ ہیں مگر بدقسمتی سے ادارے اور حکومت اس پروپیگنڈے کو نہیں سمجھتے اور ہمارے ساتھ یہ زیادتی اور سلوک کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...