Home سیاست پنجاب حکومت کا کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 15 ستمبر سے تعمیرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 471 سڑکوں کی بحالی کا پروگرام اگلے برس تک مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کرتار پور کوریڈور کی تعمیر اور بحالی کا بھی فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جہاں انہوں نے 15 ستمبر تک تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا اور روڈز بحالی پروگرام کے تحت 471 سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام اگلے برس 30 جون تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں دیہات میں سڑکوں کی بحالی (رورل روڈز ریہبلیٹیشن ) کے 75 منصوبے پیش کیے گئے، 192 ارب کی لاگت سے دیہی سڑکوں پر 15 ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کرتار پور کوریڈور کی تعمیر اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ جی ٹی روڈ تا قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملتان تا وہاڑی 93 کلومیٹر روڈ اور فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر اور مرمت بھی ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 5 سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے، عوام کی سہولت کے لیے روڈز پروگرام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی سینئروزیر مریم اوررنگ زیب اور صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...