Home Uncategorized اسرائیلی میڈیا نے اسماعیل ہانیہ کے قتل سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

اسرائیلی میڈیا نے اسماعیل ہانیہ کے قتل سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

Share
Share

تل ابیب: اسماعیل ہانیہ کو آج ایران کے دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب کہ اس پُراسرار حملے کی ذمہ داری تاحال کسی ملک یا گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پُراسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ایرانی حکومت کے مخالفین کے بھی حملے میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔

اسماعیل ہانیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے جب کہ حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو گاڑی سے اترکر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل پلک جھپکتے نشانہ بنایا گیا۔

ایران اور حماس اسماعیل ہانیہ کے قاتل اور منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لیے شواہد جمع کر رہے ہیں اور انٹیلی جنس ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...