Home سیاست توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،صدر زرداری

توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،صدر زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے کاروباری برادری کو توانائی کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کے لیے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی، جس میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

صدرمملکت نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا، کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کے لیے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی شعبہ توانائی کے مسائل کے حل کے لیے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے، دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت، عوام، تاجر برادری، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کے لیے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے، متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں، ادراک ہے کہ مہنگے خام مال، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع پر سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے، توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

گوہر اعجاز نے صدر مملکت سے درخواست کی کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں، صدر مملکت پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...