Home نیوز پاکستان بلوچستان میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 11 ہوگئی

بلوچستان میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 11 ہوگئی

Share
Share

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا ایک،ایک کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق جھل مگسی میں 3 سالہ اور قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، جھل مگسی کے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی اور قلعہ عبداللہ میں متاثرہ ہوانے والے بچے میں 10 جون کو علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پولیو وائرس نے مزید 2 معصوم بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر دیا ہے، پولیو وائرس کا مسلسل خطرہ پاکستان کے لیے پریشان کن ہے۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ حالیہ کیسز کے پیش نظر انسداد پولیو پروگرام صورت حال کا جامع جائزہ لے رہا ہے، وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...